پشاور زلمی کا ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

ڈیرن سیمی نے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران خود کو بہترین قائد ثابت کیا ،ْجاوید آفریدی

اتوار 12 نومبر 2017 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی نے ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیرن سیمی کی بہترین کپتانی کی بدولت ٹیم نے ’پی ایس ایل‘ کے دوسرے ایڈیشن میں شاندار فتح حاصل کی ،ْ اس لیے ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ایڈیشن کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی نے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران خود کو بہترین قائد ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے ناصرف میدان میں بلکہ اس کے باہر بھی ٹیم کی بہترین قیادت کی اور ان کے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے مضبوط رشتے کے باعث پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :