پیسوں کا لالچ ، بدین میں باپ نے بیٹی کو 50سالہ شخص کے آگے فروخت کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 12 نومبر 2017 12:01

پیسوں کا لالچ ، بدین میں باپ نے بیٹی کو 50سالہ شخص کے آگے فروخت کر دیا
بدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12نومبر 2017ء ):بدین میں لالچی باپ نے پیسوں کے لالچ میں بیٹی کو 50سالہ عبدالحق کو فروخت کر ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق انسان کی حرص کبھی کبھی گراوٹ کے اس درجے تک پہنچ جاتا ہے جہاں وہ مقدس رشتوں کی پامالی سے بھی باز نہیں آتا ۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقعہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے قائد آباد میں پیش آیا جہا ں لالچی شخص جان قمبرانی نے پیسوں کے لالچ میں اپنی کمسن بیٹی کو 50سالہ بڈھے کو فروخت کر دیا ۔معاملہ طے پا جانے کے بعد باقاعدہ رسم نکاح جاری تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار کر دلہن کے باپ جان قمبرانی ،50سالہ دلہا عبدالحق اور 30باراتیوں کو حراست میں لے لیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف کم عمری اور جبری شادی کروانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ۔