بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،3اہلکار زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 12 نومبر 2017 11:53

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،3اہلکار زخمی
بنوں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12نومبر 2017ء ):بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس کے قریب دھماکہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔