سعودی عرب میں شہزادوں اور وزراء کی گرفتاریاں ،اندرونی کہانی سامنے آ گئی

بعض شہزادوں اوردیگرافراد کو میٹنگ کا کہہ کر، دیگر کو گھروں سےحراست میں لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 12 نومبر 2017 11:45

سعودی عرب میں شہزادوں اور وزراء کی گرفتاریاں ،اندرونی کہانی سامنے ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12نومبر 2017ء ):سعودی عرب میں شہزادوں اور وزراء کی گرفتاریاں ،اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔تفصیلات کےمطابق شہزادوں،وزرااورسابق اعلیٰ حکام کےخلاف کارروائی کی منظم تیاری کی گئی تھی۔4نومبرکوہوٹل انتظامیہ نےمہمانوں کوخط لکھا۔گرفتاریوں سےپہلےمعاملےکی نزاکت کااشارہ ریٹزکارلٹن ہوٹل کی جانب سےمہمانوں کوخط سےہوا۔

ہوٹل کی جانب سےخط کےچندہی گھنٹوں میں سیاسی اوربزنس شخصیات گرفتارکرلی گئیں۔ہوٹل انتظامیہ کی جانب سےمہمانوں کوانتباہ کاخط بھیجنےسےپہلےہی صفائی مہم جاری تھی۔بعض شہزادوں اوردیگرافرادکومیٹنگ کاکہہ کر،دیگرکوگھروں سےحراست میں لیاگیا۔شہزادہ مطعب ریاض میں فارم ہاؤس میں تھے،انھیں ولی عہدسےمیٹنگ کاکہہ کربلایاگیا۔

(جاری ہے)

ہوٹل میں قیدافرادمیں نیشنل گارڈکےسابق سربراہ شہزادہ مطعب بن عبداللہ بھی شامل شامل ہیں۔

زیادہ ترافرادکوریاض اورجدہ سےحراست میں لیاگیا،۔گرفتارافرادکومختلف مقامات سےجہازوں اورگاڑیوں میں لاکرعارضی جیل منتقل کیاگیا۔زیرحراست افرادکوگھروالوں کوصرف ایک مختصرکال کرنےکی اجازت دی گئی جبکہ اب زیرحراست افرادکواب فون کی اجازت نہیں، اورہوٹل میں کوئی شخص آجانہیں سکتا۔یاد رہے کہ خبرپرشاہی عدالت کی جانب سےفوری تبصرہ سامنےنہیں آسکا تھا۔