حسن نواز اور حسین نواز کو گرفتاری دینے کے عدالتی احکامات کی مدت ختم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 12 نومبر 2017 10:47

حسن نواز اور حسین نواز کو گرفتاری دینے کے عدالتی احکامات کی مدت ختم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12نومبر 2017ء ):سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں کو گرفتاری دینے کے عدالتی احکامات کی مدت ختم ہو گئی ،عدالت نے 30دنوں کے اندر گرفتاری دینے کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے دائر کردہ 3ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں کو گرفتاری دینے کے عدالتی احکامات کی مدت ختم ہو گئی ۔

عدالت کے حکم نامے کے مطابق اگر حسن نواز اور حسین نواز مسلسل 30دن سماعت سے غیر حاضر رہے تو انکی جائیدادیں ظبط کر لی جائیں گی ۔یاد رہے کہ 12اکتوبر کو نیب نے احتساب عدالت سے حکم ملنے کے بعد فیڈرل جوڈیشل کملیکس کے باہر نوٹس آویزاں کیا گیا تھا جس میں حسن نواز اور حسین نواز کو30دن کے اندر اندر عدالتی کاروائی کاحصہ بننے کا حکم دیا تھا۔