لوگوں کی موٹرسائیکلوں سے پیٹرول چرانے والا کوئی اور نہیں بلکہ ایک بندر ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 نومبر 2017 23:37

لوگوں کی موٹرسائیکلوں سے پیٹرول چرانے والا کوئی اور نہیں بلکہ ایک بندر ..

شمالی بھارت کی ریاست ہریانہ کے  شہر پانی پت میں ایک ایسا عجیب و غریب بندر بھی ہے  جو پیٹرول پینے کا نشہ کرتا ہے۔
مقامی افراد  کا کہنا ہے کہ جب اُن کی موٹرسائیکلوں کے پیٹرول ٹینک خالی ملنے لگے تو وہ محتاط ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے چور  بندر کو پیٹرول پیتے پکڑ  لیا۔ مقامی رضاکارانہ تنظیم چلانے والے گورو لیکھا کا کہنا ہے کہ یہ بندر پیٹرول پینے کا عادی ہے۔

(جاری ہے)

عام طور پر بندر پھل اور سبزیاں کھاتےہیں مگر اس عجیب وغریب بندر کو کیلے، بسکٹ اور مونگ پھلی دی گئی تو اس نے کھانے سے انکار کر دیا۔ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس بندر کو پیٹرول پینے کی لت لگ گئی ہے۔
ایک مکینک نے اپنے موبائل سے  اس  پیٹرول پیتے بندر کی ویڈیو بھی بنائی ہے ۔یہ بندر مقامی افراد کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن پیٹرول پینے سے اسے ہی کئی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ پیٹرول پیتے ہوئے آگ لگنے سے یہ جل بھی سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :