پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ، لیڈیز سنگل میں پاکستان کی ماہ مور شہزاد نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

مرد سنگل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی سیمی فائنل میں ہار گئے مینز ڈبل میں پاکستان کی دونوں جوڑیوں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 22:15

پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ، لیڈیز سنگل میں پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگل میں پاکستان کی ماہ مور شہزاد نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ مرد سنگل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی سیمی فائنل میں ہار گئے تاہم مینز ڈبل میں پاکستان کی دونوں جوڑیوں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں ہفتہ کے روز کھیلے گئے منز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں ترکی کے کھلاڑی نے پاکستان کے رضوان اعظم کو 21-17، 21-16سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ویتنام کے کھلاڑی نے پاکستان کے محمد عرفان سعید بھٹی کو 17-121، 21-12اور 21-12سے ہرا دیا۔

ویمنز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کی کھلاڑی نے پاکستان کی سہرا اکرم کو 21-16اور21-04سے اور دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی ماہ مور شہزاد نے ویتنام کی کھلاڑی کو ہرا دیا۔ مینز ڈبل کے پہلے سیمی فائنل میں رضوان اعظم کا شف سلہری نے ہم وطن محمد عتیق اور اویس زاہد کو21-19اور21-17سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں محمد عرفان سعید بھٹی اور عظیم سرور نے ویتنام کی ٹیم کو ہرا دیا۔۔

متعلقہ عنوان :