پشین، لیویز اور راہزنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہزن جاں بحق

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) بلوچستان کے علاقے پشین میں لیویز اور راہزنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہزن جاں بحق جبکہ لیویز اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق پشین میں شیالکوٹ لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسلح راہزنوں نے محمد نسیم نامی شخص کو موٹرسائیکل چھیننے کے دوران گولی مار کر زخمی کردیا اور موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے ، محمد نسیم زخمی حالت میں شیالکوٹ لیویز تھانہ پہنچا اور لیویز کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

لیویز اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا ، ملزمان نے لیویز اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلے میںایک ملزم جاں بحق جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار عبدالباقی بھی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پشین پہنچادیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ مقامی صحافیوں کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد جب مقامی صحافی سول ہسپتال پشین پہنچے تو وہاں اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں کو ہسپتال سے باہر نکالا اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :