تمام وارڈوں میں صفائی کا عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے ہسپتال میں بھرپور صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے ، ڈاکٹر شاہ جہاں

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر شاہ جہاں پانیزئی نے کہا ہے کہ سنڈیمن صوبائی ہسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر کر دی گئی۔تمام وارڈوں میں صفائی کا عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال میں صفائی پر توجہ دی جائے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف الرٹ ہیں۔

اس وقت سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کے تمام ڈاکٹرز او پی ڈی اور wards میں اپنے مقررہ وقت پر آکر مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پروفیسر نقیب اللہ کے ہمراہ صبح 8.30 بجے او۔پی۔ڈی اور گائنی وارڈز کے علاوہ مختلف وارڈزکا ردورہ کیا۔وارڈز میں تمام پروفیسر اور ان کے معاونین روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا معائنہ کر تے ہیںتاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور مناسب صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ میں نیورو سرجری آپریشن تھیٹر،آرتھو آپریشن تھیٹر، پیڈز (نو زائیدہ بچوں کی سر جری) آپریشن تھیٹر، ای۔این۔ٹی آپریشن تھیٹر،گائنی (زچہ و بچہ) آپریشن تھیٹر،ایمرجنسی آپریشن تھیٹر،کارڈیک سرجری آپریشن تھیٹر مکمل طور پر فعال ہیں اور ان سب آپریشن تھیٹرز میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ دن رات مریضوںکی دیکھ بھال اور مختلف نوعیت کے آپریشن میں مصروف رہتے ہیںاس کے علاوہ ضروری نوعیت کے آپریشن فوراً ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیںاور ان کا اولین مقصد ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو علاج و معالجے کی فوری اور بہترین سہولت فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :