محکمہ معدنیات وکانکنی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق 19اکتوبر 2017ء کو ہونیوالے مائنز کے افسوسناک واقعہ جس میں 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے،تحقیقات کیلئے انکوائری پینل تشکیل د ے دی گئی

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) محکمہ معدنیات وکانکنی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطاب 19اکتوبر 2017ء کو ہونے والے مائنز کے افسوسناک واقعہ جس میں نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے کی تحقیقات کے لئے ایک انکوائری پینل تشکیل دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ حسنین کول کمپنی لیز نمبر 152شاہرگ (کنٹریکٹر سردارخان زادہ) پی ایم ڈی سی شاہرگ (کنٹریکٹر عبدالصمد) اور فدا محمد کول کمپنی (شاہرگ کنٹریکٹر عبدالرحیم) کی کانوں میں ہوا تھا اس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے انکوائری پینل کے چیئرمین انجینئر سید امجد حسین شاہ مائننگ انجینئر ایم رضا خان کول کمپنی مچ ہوں گے جبکہ اراکین میں مائنز انجینئر پی ایم ڈی سی شاہرگ انجینئر اسفندیار خان، انسپکٹر آف مائنز لورالائی انجینئر عبدالغنی اور انسپکٹر آف مائنز کوئٹہ انجینئر محمد عاطف ہوں گے۔

انکوائری پینل 30 یوم کے اندر اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :