بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، آفریدی کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی

ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا، آفریدی کی 4 وکٹیں اور 5 چھکوں کی مدد سے 37 رنز کی دھواں دار اننگز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:46

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، آفریدی کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاہد خان آفریدی کی تباہ کن بائولنگ کے بعد طوفانی بیٹنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، ڈائنامائٹس نے 102 رنز کا ہدف 7.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، آفریدی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، دریں اثنائ آفریدی نے 12 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں، لیوس نے 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، آفریدی کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے لیگ کے دسویں میچ میں سلہٹ سکسرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 101 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، آفریدی اور نارائن کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے سلہٹ سکسرز کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، ابوالحسن 30 اور تیج الاسلام 16 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، آفریدی نے 4، نارائن نے 3 اور ابوحیدر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 8 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں پر حاصل کیا، آفریدی اور ایون لیوس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 59 رنز کا جاندار ا?غاز فراہم کیا، ا?فریدی 17 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹم بریسنن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ڈلپورٹ بھی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، اس کے بعد لیوس نے کپتان شکیب الحسن کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ میں 47 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، لیوس 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 اور شکیب الحسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ عنوان :