سابق امریکن ویمن ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو کا سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے کا الزام

میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب سے قبل نازیبا حرکت کی تھی، ایوارڈ کی پریزنٹنگ میں نے کرنی تھی تھی اسلئے میں نروس ہو گئی تھی، گول کیپر 81 سالہ بلاٹر نے اپنے ترجمان کے ذریعے واقع کی تردید کرتے ہوئے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:46

سابق امریکن ویمن ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو کا سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) سابق امریکن ویمن ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو نے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے سابق صدر سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا، 36 سالہ ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی کا کہنا ہے کہ واقع 2013ئ میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب میں پیش آیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سابق امریکن ویمن ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو نے ورلڈ گورننگ باڈی کے سابق صدر بلاٹر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2013ئ میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب سے قبل نازیبا حرکت کی تھی، ایوارڈ کی پریزنٹنگ میں نے کرنی تھی تھی اسلئے میں نروس ہو گئی تھی، تقریب کے بعد میں نے بلاٹر کو دوبارہ نہیں دیکھا جس کی وجہ سے میں براہ راست انہیں جواب نہ دے سکی۔

انہوں نے کہا کہ صرف ہالی ووڈ میں نہیں بلکہ ویمنز فٹ بال میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کا رحجان روز بروز بڑھ رہا ہے اور مجھے پورے کیریئر کے دوران ان مسائل کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

81 سالہ بلاٹر نے اپنے ترجمان کے ذریعے واقع کی تردید کرتے ہوئے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ کرپشن الزامات کی وجہ سے بلاٹر کو نہ صرف فیفا صدارت سے محروم ہونا پڑا تھا بلکہ انہیں چھ سالہ پابندی کا بھی سامنا رہا، وہ 17 برس تک ورلڈ فٹ بال گورننگ باڈی کے صدر رہے۔ واضح رہے کہ ہوپ سولو کو 202 میچز میں امریکن ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ۔