نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز فیصل آباد ریجن اور لاہور ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:46

نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز فیصل  آباد ریجن اور لاہور ریجن ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز فیصل آباد ریجن اور لاہور ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فیصل آباد ریجن نے ٹاس جیت کر کراچی ریجن کو وائٹ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی قومی ٹیم کے کیپٹن سرفراز احمد کی سربراہی میں کراچی ریجن نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے اکبر الرحمن نے 3چھکوں 4چوکوں کی مدد سے 39گیندوں پر 60رنز بنائے خرم منظور نے 48گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے 55رنز بنائے فاتح ٹیم نے 181 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا،، صاحبزادہ فرحان اور گوہر علی نے 108 رنز کا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی ،گوہر کے آئوٹ ہونے کے بعد فرحان نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، گوہر علی 70 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، خرم منظور اور اکبرالرحمان کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، فرحان کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں فیصل آبادنے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، اکبرالرحمان نے 60 اور خرم منظور نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق 27، حارث سہیل 28 اور کپتان سرفراز احمد بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 3 اور عمران خالد نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں فیصل آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر صرف 2 وکٹوں پر حاصل کیا، صاحبزادہ فرحان 76 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ گوہر علی 70 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، صعیب مقصود 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، آصف علی نے 16 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، رومان رئیس اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور ریجن بلیوز نے لاہور ریجن وائٹ کو ایک رنز سے ہرا دیا لاہور ریجن بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اووورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے امام الحق نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 32گیندوں پر 44اور محمد حفیظ نے 24گیندوں پر ایک چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 35رنز بنائے بابر اعظم 33 رنز بنا سکے جواب میں لاہور ریجن وائٹ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 168رنز بنا سکی سمیع اسلم کے 60گیندوں پر 3چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے شاندار 91رنز ناٹ آئوٹ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے تاہم سمیع اسلم ہارنے کے باوجود مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :