سنیل نارائن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے اور مجموعی طور پر تیسرے بائولر بن گئے

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:32

سنیل نارائن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے ..
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) ویسٹ انڈیز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مایہ ناز سپنر سنیل نارائن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے اور مجموعی طور پر تیسرے بائولر بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش میں جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کے خلاف میچ میں 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو اور سری لنکا کے لاستھ مالنگا بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، براوو 387 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، مالنگا 325 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سنیل نارائن 301 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :