جڑانوالہ ،مخالفین نے اینٹوں سے تشدد کرکی60سالہ معمر شخص کو قتل کردیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:12

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) مخالفین نے اینٹوں سے تشدد کرکی60سالہ معمر شخص کو قتل کردیا ۔تشدد کا نشانہ بننے والا مظفر خان ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی علاقہ مکوآنہ کے رہائشی 60سالہ معمر شخص مظفر خان کو مخالفین نے اینٹوں کے وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایاجس وہ شدید زخمی ہوگیا ۔اطلاع پر ریسکیو 1122اہکاروں نے زخمی ہونیوالے مظفر خان کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :