مظاہرین احتجاج کیلئے مختص جگہ پر آ جائیں،احتجاج کے دوران لوگوں کے راستے روکنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:12

مظاہرین احتجاج کیلئے مختص جگہ پر آ جائیں،احتجاج کے دوران لوگوں کے ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے درخواست کی ہے کہ احتجاج کرنے والے مظاہرین احتجاج کیلئے مختص جگہ پر آ جائیں،احتجاج کے دوران لوگوں کے راستے روکنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج اور دھرنا دینا ہر ایک کا حق ہے،احتجاج کے دوران لوگوں کے راستے روکنا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران صرف عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے، احتجاج کرنے والوں سے درخواست کریں گے کہ احتجاج کیلئے مختص جگہ پر آ جائیں۔

متعلقہ عنوان :