جڑانوالہ ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں معمر خاتون جاں بحق، سکول طالبات و ملز مزدوروں سمیت 30افراد زخمی

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:07

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں معمر خاتون جاں بحق، سکول طالبات و ملز مزدوروں سمیت 30افراد زخمی۔ جاں بحق ہونے والی نامعلوم معمر خاتون کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے ورثاء کی تلاش جاری۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں موٹر سائیکل رکشہ کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں معمر خاتون سمیت 5افرا د زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نامعلوم معمر خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے علاوہ ازیں نجی ٹیکسٹائل ملز کی بس مزدوروں کو لے کر جڑانوالہ سے کھرڑیانوالہ کی جانب جا رہی تھی کہ تھانہ سٹی کی حدود فیصل آباد روڈ پر کالج کے سامنے سڑک کنارے کھڑے پتھر سے لوڈ ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت 14مزدور عاشق علی ، خادم حسین، آصف، شاہد، سیف الرحمن، اعظم ، مہران ، راشد ، آصف ، حسنین ، وارث شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور حادثہ میں سکول کی طالبات کے موٹر سائیکل رکشہ کو ویگن ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں سکول طالبات رمشہ، خالدہ ، عمار، زبیر، علی حیدر وغیرہ شدید زخمی ہوگئے اطلاع پر ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :