ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ سیمی فائنل لائن مکمل

سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈی جی رینجرز اور ایسٹ کا مقابلہ ہوگا

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:47

ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ سیمی فائنل لائن مکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اہتمام ڈی جی رینجرز انٹردسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے سلسلے میں کھیلے گئے اہم میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر نے ویسٹ کو 2-0سے شکست دیدی۔ ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے دونوں گول فضیل خان نے اسکور کئے اور مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان نے انہیں فضیل خان کو مین آف دی میچ ایوراڈ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین، ایگزیکٹیوممبر کے ایچ اے انیس کیانی، اسسٹنٹ ٹی ڈی عبدالعظیم خان,ڈپٹی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی. آج سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں پہلا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کا مقابلہ ڈسٹرکٹ ویسٹ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈی جی رینجرز کا ڈسٹرکٹ ایسٹ سے مقابلہ ہوگا جبکہ فائنل 14نومبر کو کراچی ہاکی اسپورٹس کمپلیکس پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :