ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے میاں نواز شریف نے 90 بلین روپے کا بجٹ تیار کیاہے ،ْآصف علی زر داری

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:44

ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے میاں نواز شریف نے 90 بلین روپے کا بجٹ تیار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) سابق صدر و سربراہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اندرونی طور پر شدید اختلافات کا شکار ہو چکی ہے اور ان اختلافات کو کم کرنے اور پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کیلئے میاں نواز شریف نے 90 بلین روپے کا بجٹ تیار کیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے اانٹرویوکے دور ان ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم میاں نواز شریف کو کیوں بچائیں، ہم قانو ن کو بچائیں یا شریف فیملی کی کرپشن کو میاں نواز شریف سے ہمارا کوئی رابطہ ہے نہ ہوگا، میاں صاحب نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیاہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ نے ملکی معیشت کو اتنا تباہ کر دیا ہے کہ اگلی حکومت کو معیشت سنبھالنے میں سالوں لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میاں صاحب کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

متعلقہ عنوان :