Live Updates

عمران خان کے جلسے میں موبائل فون گم جانے پر نوجوان پر غشی کے دورے، رو رو کر برا حال کرلیا ویڈیو منظر عام پر آگئی

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:23

عمران خان کے جلسے میں موبائل فون گم جانے پر نوجوان پر غشی کے دورے، رو ..
تونسہ شریف: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر2017ء) تونسہ شریف میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاور شو کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی تاہم جلسے میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف میں عمران خان کے جلسے میں ڈی ٓئی خان کے جنید نامی نوجوان نے بھی کپتان کی جھلک دیکھنے کے لیے شرکت کی تاہم جلسے میں نوجوان کا موبائل فون چوری ہوگیا جس کے بعد نوجوان نے رو رو کر اپنا حال برا کرلیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں واضح طور ہر دیکھا جاسکتا ہےکہ کس طرح نوجوان بچوں جیسے رو رہا ہے اور اس کے ارد گرد موجود لوگ نوجوان کو حوصلہ دے رہےہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے نوجوان جنید کا کہنا تھا کہ وہ ڈی آئی خان سے خصوصی طور پر عمران خان کے جلسے میں شریک ہونے کے لیے آیا تھا تاہم جلسے میں کسی نے اسکا پچاس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا۔ نوجوان کیسے روتا رہا؟ جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :