کوئٹہ سے ہرنائی آنیوالی کوچ الٹ گئی،چار افراد زخمی

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:33

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) کوئٹہ سے ہرنائی آنیوالی کوچ الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے ہرنائی آنے والی کوچ کے بریک فیل ہونے سے سروسز کے مقام پر الٹگئی جس میں المرجان،زوجہ لال خان اور لال خان جبکہ ایک آٹھ سالہ بچہ شاہداللہ زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی لایا گیا جہاں تین مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیاگیا جبکہ ایک مریض کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کیاگیا حادثہ سڑک کی خستگی اور سنگل ہونے کے باعث آیا۔

متعلقہ عنوان :