وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کے توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ

ْجنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین علاج فراہم کرنے کیلئے رجب طیب اردوان ہسپتال میں 250بستروں کا اضافہ توسیعی منصوبے کیلئے ڈاکٹرز،نرسیں اور دیگر ضروری عملے کی بھرتی کاکام مقررہ مدت میںمکمل کرنے کی ہدایت میری تمام ترجدوجہد دکھی انسانیت کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہے،شہبازشریف لاہور کے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کو ایک ہزار مریضوں کیلئے بڑھانے کا پلان فوری طور پر تیار کیا جائے،وزیر اعلیٰ

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:28

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کے توسیعی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں گورنمنٹ آف پنجاب رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کے توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے رجب طیب اردوان ہسپتال میں 250بستروں کا اضافہ کر رہی ہے اوراس توسیعی منصوبے سے جنوبی پنجاب میں بسنے والی آبادی کو بے پناہ فائدہ پہنچے گااور منصوبہ مکمل ہونے سے عوام کو علاج معالجے کی نئی سہولتیں میسر آئیں گی،وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ توسیعی منصوبے کیلئے ڈاکٹرز ،نرسیں اور دیگر ضروری عملے کی بھرتی کاکام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اورترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے توسیعی منصوبہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ دکھی انسانیت کو بہترین علاج معالجہ میسر ہوسکے، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن کے صوبائی وزیر او رسیکرٹری مظفر گڑھ جا کر ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا خود جائزہ لیں اورمنصوبے کو مقررہ مدت میںمکمل کرانے کیلئے دن رات ایک کردیں، وزیراعلیٰ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو ہدایت کی کہ وہ ہفتے میں 2روز سائٹ پر جاکر خود تعمیراتی کاموں کو دیکھیں-وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے اس ہسپتال کا توسیعی منصوبہ مکمل ہو تاکہ دکھی انسانیت اس سے فائدہ ا ٹھا سکے اورمیری تمام تر جدوجہد دکھی انسانیت کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہی- ٰوزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہور کے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں توسیع کی جائے اورفلٹر کلینک کو ایک ہزار مریضوں کیلئے بڑھانے کا پلان فوری طور پر تیار کیا جائی-صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، خواجہ عمران نذیر ،ملک مختار احمد بھرت، چیف سیکرٹری، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر پروفیسر سعید اختر، انڈس ہیلتھ نیٹ ورک ٹیم کے ڈاکٹر ظفر زیدی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہچیئرمین منصوبہ بندی ترقیات اور کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-

متعلقہ عنوان :