کوئٹہ ،وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر جعلی ادویات کے خلاف چھاپہ، بڑی تعداد میں جعلی کریم برآمد، گودام سیل

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:19

کوئٹہ ،وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر جعلی ادویات کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر جعلی ادویات کے خلاف مہم ا مداداللہ بلوچ کی سر براہی میں جاری یٹ روڈ پر واقع حاجی اسحاق اینڈ کو کے گودام پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں جعلی کریم برآمد کر کے گودام کو سیل کر دی گئی مذکورہ کریم کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے مقامی طور پر غیر قانونی طریقے سے تیار کیا گیا تھا اور تیار کریم کے ڈبوں پر اسی گودام میں لیبل چسپائی کیلئے جانے تھے مرہم کی تیار ٹیم بئز اور لیبلز کو بحق سر کار قبضہ میں لے لیا گیا مزید مذکورہ برآمد گودام سے لاکھوں روپے مالیت کی ایکسپائر ادویات بھی برآمد کی گئیں جن کے لیبل تبدیل کرنے کا ملزمان کو موقع نہیں ملا ٹیم کے ممبران علی احمد اچکزئی، اشتیاق احمد اور گلزیب خانی نے کا روائی مکمل کر کے گودام کو سیل کیا اس موقع پر محکمہ صحت کی ٹیم نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور اس جرم کے کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کر تے ہوئے کہا کہ انہیں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے واضح احکامات ہیں کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کو تاہی نہ بھرتی جائے اور نہ ہی کسی قسم کے دبائو کی پروا کی جائے ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر امداد اللہ بلوچ نے عوام الناس اور شعبہ صحت سے وابستہ پروفیشنلز سے تعاون کی اپیل کی اور ان کا کہنا تھا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے غیر انسانی کاروبار کا خاتمہ کرنے کیلئے پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کر نا چا ہئے اور باہمی تعاون ہی سے اس گھنائونے کاروبار کا خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :