اسلام آباد یونائیٹڈغیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کیلئے پوری کوشش کرے گی‘ وقار یونس

سعید اجمل اب اسلام آباد ٹیم کا حصہ ہوں گے ، رومان رئیس وائس کپتان ہوں گے‘ اسلام آباد یونائٹڈ کے سی ای او علی نقوی کے ہمراہ گفتگو

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:19

اسلام آباد یونائیٹڈغیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کیلئے پوری کوشش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانا مسئلہ تو ہے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈاس کے لئے پوری کوشش کرے گی، غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے سے ہی ملکی کرکٹ آہستہ آہستہ بحال ہوگی، اسپاٹ فکسنگ کو کرکٹ سے ختم کرنا آسان نہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹڈ کے سی ای او علی نقوی، ہیڈ کوچ ڈین جونز اور ٹیم کے گرو اور بائولنگ کوچ وقار یونس نے اعلان کیا کہ سعید اجمل اب اسلام آباد ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ رومان رئیس وائس کپتان ہوں گے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے سی ای او علی نقوی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لانا کچھ آسان نہیں ہوگا، یہ بہت آہستہ آہستہ مکمل ہونے والا عمل ہے۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کو جڑ سے ختم کرنا بہت مشکل ہے لیکن وہ پوری کوشش کریں گے کہ اپنے کھلاڑیوں کی نا صرف بائولنگ بہتر کریں بلکہ انہیں اسپاٹ فکسنگ سے بچنے کے بھی طریقے سمجھائیں۔ پاکستان سپر لیگ تھریمیں 501 کھلاڑی 6 ٹیموں کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اسلام آباد یونائٹڈ کا کہنا ہے کہ شکست کا بدلہ لینے کے لیے ڈرافٹنگ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے امتزاج سے متوازن ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے جو اچھی پرفارمنس دکھا سکیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :