Live Updates

اردنی اسلامک سٹڈیز سنٹر نے 500 بااثر شخصیات کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

رپورٹ 272 صفحات پر مشتمل، ال اظہر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد سرفہرست بااثر شخصیات میں سابق وزیراعظم نوازشریف، عمران خان، فضل الرحمن، سراج الحق، ساجد نقوی،تقی عثمانی اور ملالہ یوسفزئی سمیت درجنوں پاکستانی شامل

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:17

اردنی اسلامک سٹڈیز سنٹر نے 500 بااثر شخصیات کی سالانہ رپورٹ جاری کردی
اسلام آّباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) اردن کے شاہی اسلامک سٹڈیز سنٹر نے 500 بااثر شخصیات کی سالانہ رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ 272 صفحات پر مشتمل ہے، اسلامی دنیا کی سب سے بااثر شخصیت ال اظہر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمدقرار دیئے گئے رپورٹ میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز، اردنی شاہ عبداللہ ثانی،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ، تقی عثمانی پہلے 50 افراد کی فہرست میں شامل ہیں ، 500بااثر اسلامی شخصیات میں سابق وزیراعظم نوازشریف، عمران خان اور فضل الرحمن ہیں جبکہ بااثر مذہبی شخصیات میں تبلیغی جماعت کے حاجی محمد عبدالوہاب ، جسٹس تقی عثمانی ،علامہ ساجد نقوی اور سراج الحق شامل ہیں۔

رپورٹ میں علامہ الیاس قادری، مولانا طارق جمیل، پروفیسر عطائ الرحمن ، ڈاکٹر قدیر ، ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں جبکہ ملک میں رفاحی کامو ںمیں بلقیس ایدھی، انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے کے سلسلے میں عاصمہ جہانگیر کا بھی تذکرہ کیاگیاہے ،بااثر آوازوں میں گلوکارہ عابدہ پروین اور نعت خواں اویس رضا قادری بھی 500افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسلامی دنیا کی دیگر بااثر شخصیات میں عراق کے آیت اللہ علی حسین سیستانی ، ترک صدر طیب اردگان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ڈاکٹر ذاکرنائیک کا نام بھی موجود ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات