خانیوال میں اشیاء خوردونوش کے نئے نرخ مقرر کر دیے گئے

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:15

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) ضلع خانیوال میں اشیاء خوردونوش کے نئے نرخ مقرر کر دیے گئے ۔

(جاری ہے)

اشیاء کے نرخ قائم مقام ڈپٹی کمشنر منظور خان چانڈیہ کی صدارت میں ہونیوالے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میںمقرر کئے گئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،چوہدری صہیب اقبال،طارق حسین بھٹی،ڈی او انڈسٹریزمحمد زبیر عباسی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالغفار ،تاجروں کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے سرکاری افسران نے شرکت کی اجلاس میں چاول سپر کرنل کچی/پکی نئی104روپے،چاول سپر کرنل پرانی114روپے،چاول(اری6)36روپے،دال چنا باریک92روپے،دال چنا موٹی96روپے،دال ماش دھلی چمن118روپے،دال ماش دھلی غیر ملکی96روپے ،دال مسور باریک126روپے،دال مسور موٹی64روپے،دال مونگ دھلی ہوئی70روپے،چنا سیاہ موٹا90روپے،چناسفید باریک(لوکل)142روپے،بیسن94روپے،سوجی و میدہ40روپے،چینی52روپے ،سرخ مرچ پسی ہوئی188روپے،گوشت چھوٹا550روپے،گوشت بڑا280روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیںقائم مقام ڈپٹی کمشنر منظور خان چانڈیہ نے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے دوکان داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں اور متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو 100%یقینی بنائیں انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو بھی ہدایت کی کہ وہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے ناجائز منافع خوروں کے قلع قمع کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں۔