ٹریفک مسائل کو حل کر نے کے لئے مثبت حکمت عملی بنائی جائے، کمشنربلال احمدبٹ

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:13

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ شہر کے ٹریفک مسائل کو حل کر نے کے لئے مثبت حکمت عملی بنائی جائے۔ شہر میں موجود بس اڈوں اور ٹرک اڈوں کو باہر منتقل کرنے کے لئے مناسب لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ حکومت پنجاب کی زوننگ پالیسی کے مطابق تمام بس اڈے شہر کے داخلی راستوں سے باہر ہونے لازمی ہیں جبکہ اس سے شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے سیکرٹری آر ٹی اے ملتان فاروق ڈوگرسے ملاقات کے دوران کیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ لاری اڈہ اور دیگر سی کلاس اڈوں کی مرمت، تزئین و آرائش بارے بھی مکمل پلان مرتب کیا جائے جبکہ ڈی کلاس اڈوں کی چیکنگ وغیرہ پر خصوصی وجہ دی جائے۔ شہر میں موجود ڈی کلاس بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے مناسب جگہ بارے ہوم ورک جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ بلال احمد بٹ نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی بے ہنگم صورت حال کو کنٹرول کر نے کے لئے تجاوزات جیسے مسائل سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنا ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل مسعود احمد بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :