شاہ محمودقریشی کا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے عہدیدران کے اعزازمیں استقبالیہ

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:13

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف مہم چلارہے ہیں،عمران خان سے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو ہمیں اپنی پارٹی میں شامل نہیں کرنا چاہیے‘ کراچی کی مہاجر کمیونٹی کا الطاف حسین کو مستردکرنا مثبت پہلو ہے ،آمریت کیخلاف صحافی برادری نے ہمیشہ مضبوط اورتوانا آ وازبلند کی ‘ صحافی برادری اپنے قلم کے ذریعے جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کے لیے آوازاٹھائیں۔

مقامی میرج ہال میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے عہدیدران کے اعزازمیں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میںپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر نوازرضا،ایم این اے ملک عامرڈوگر،ایم یوجے کے سرپرست اعلی رائوشمیم اصغر،صدر ایم یوجے اشفاق احمد ودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈیا کا پنجاب آج تین حصوں میں تقسیم ہو چکا، جنوبی پنجاب کا خطہ بھی اپنی شناخت چاہتا ہے۔

صحافی بھائی جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے اپنی قلم سے آوازاٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ نے تحریک انصاف میں اپنے آپ کو ضم کیا ہے‘ ملک بھر میں کامیاب جلسے منعقد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یوجی(دستور)کے وفدکو اولیاء کرام کی سرزمین پرخوش آمدید کہتے ہیں۔صحافیوں کی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہے۔تقریب میںپی ٹی آئی رہنمائوں اعجازجنجوعہ،خالدجاوید وڑائچ،میاں جمیل،ڈاکٹراخترملک سمیت دیگر نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پی ایف یوجے (دستور)کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان،نائب صدرشکیل الرحمن حر،ایم یوجے کے صدراشفاق احمد،ممتازنیازی،مظہرجاوید،نویدانجم شاہ،رفیق قریشی ،ندیم حیدکراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے صدرشعیب خان ،ہمایوں عزیز،ہزارہ یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر محمدظاہرخان،جنرل سیکرٹری راجہ محمدخان،آرآئی یوجے (دستور)کے صدر مظہراقبال،جنرل سیکرٹری خاور نوازراجہ ،ایف یوجی کے سجاد منا ودیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :