سی پی او کی چہلم کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے پر افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:13

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے چہلم کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر پولیس اور دیگر معاون اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ہفتہ کے روز سی پی او آفس سے جاری ایک بیان میں سی پی او سرفراز احمد فلکی نے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری شہریوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چہلم کے دوران پولیس اور دیگر معاون اداروں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال برقرار رہیں ۔انہوں نے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے پرپولیس اورضلعی حکومت کی کاوشوں کو سراہا.یاد رہے جو چہلم کے دوران کل 32 مجالس اور 9 جلوس نکالے گئے جن میں سے 8 مجالس اور 3جلوس حساس نوعیت کے قرار دیے گئے تھے۔ملتان پولیس کی جانب سے اس دوارن1795 پولیس افسران و اہلکار نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ 576 قومی رضاکارورں اور497 والنٹیرز نے بھی سیکورٹی صورتحال برقرار رکھنے میں پولیس کی معاونت کی۔