نواز شریف جاچکے وہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے ،ْپی ٹی آئی کی حکومت بڑے لوگوں سے ٹیکس اکھٹا کریگی ،ْعمران خان

بڑے چوروں کو پکر کر جیلوں میں ڈالیں گے ،ْ پیسہ واپس لائیں گے ،ْ ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے ،ْ قبل ازوقت انتخابات ضرور ی ہیں ،ْ نوازشریف کی نا اہلی کے بعد شہباز شریف کی باری ہے ،ْ اب حدیبیہ پیپرملز کا کیس بھی کھل گیا ہے ،ْ جلسے سے خطاب

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:13

نواز شریف جاچکے وہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے ،ْپی ٹی آئی کی حکومت ..
․تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جاچکے وہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے ،ْ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بڑے لوگوں سے ٹیکس اکھٹا کرے گی ،ْبڑے چوروں کو پکر کر جیلوں میں ڈالیں گے ،ْ پیسہ واپس لائیں گے ،ْ ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے ،ْ قبل ازوقت انتخابات ضرور ی ہیں ،ْ نوازشریف کی نا اہلی کے بعد شہباز شریف کی باری ہے ،ْ اب حدیبیہ پیپرملز کا کیس بھی کھل گیا ہے ۔

تونسہ شریف میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جانوروں کے معاشرے میں عدل و انصاف نہیں ہوتا، جو کمزور ہوتا ہے وہ بھوکا مرجاتا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’نواز شریف جاچکے ہیں وہ اب واپس نہیں آئیں گے اور اب تک تو حدیبیہ پیپر ملز کا کیس بھی کھل گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں کوئی طاقتور نہیں کہتا کہ مجھے کیوں نکالا بڑا چور اربوں کی چوری کرتا ہے اور وہ اتنی بڑی رقم ملک میں نہیں رکھ سکتا کیوں کہ وہ پکڑا جائیگا لہٰذا وہ اس پیسے کو باہر بھیج دیتا ہے۔

جو پیشہ پاکستان میں خرچ ہونا ہوتا ہے وہ باہر چلاجاتا ہے اور اس طرح ملازمت کے مواقع بھی بیرون ملک زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر یہی پیسہ پاکستان میں خرچ ہو تو یہاں بھی لوگوں کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بڑے لوگوں سے ٹیکس اکھٹا کرے گی، بڑے چوروں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالے گی، ان کا پیسہ واپس لائے گی۔

عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم سے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں فی الحال کوئی حکومت نہیں ہے، حکومتی وزراء ملک کا 300 ارب روپیہ چوری کرنے والے شخص کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دے رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی اخلاقایات کہاں گئیں آپ مجرم کو کہتے ہیں کہ وہ اب بھی آپ کے وزیراعظم ہیں ،ْاس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یا تو آپ کی اخلاقیات مر گئی ہے یا پھر آپ بھی ان کی طرح کرپٹ ہو۔

عمران خان نے عدلیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کون سے ملک میں ججز اور عدالتوں پر تنقید کی جاتی ہی میں تو ججز کے صبر کو سلام کرتا ہوں ،ْاگر میں جج ہوتا تو کب کا ان لوگوں کو جیل کے اندر ڈال چکا ہوتا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی نا اہلی کے بعد شہباز شریف کی بار ی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے تاریخی قرضہ لیاہوا ہے وہ ادا کس نے کرنا ہے ان کوکھانسی بھی آتی ہے تو باہر چلے جاتے ہیں ،ْورلڈ بینک کہ رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کمزور ہورہی ہے انہوںنے کہا کہ تونسہ شریف کی عوام کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے عوام شعوررکھتے ہیں،قوم پاکستان کے مسائل اوراپنے حقوق سمجھتی ہے۔