قومی کردار سازی میں معیاری تعلیم اہم عنصر ہے،طالبعلم کامیابی کیلئے محنت اور جانفشانیکو اپنا شعار بنائیں ،ْوزیر اعظم

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:13

قومی کردار سازی میں معیاری تعلیم اہم عنصر ہے،طالبعلم کامیابی کیلئے ..
کاغان /ا سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی کردار سازی میں معیاری تعلیم اہم عنصر ہے،طالب علم کامیابی کے لئی محنت اور جانفشانی کو اپنا شعار بنائیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں کاغان میموریل ٹرسٹ کے سالانہ دن کی تقریب میں اساتذہ اور والدین سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کیمثبتکردار سازی کی جانب بھی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔اس مو قع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ بچوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے ٹیبلوز اہم سماجی مسائل پر روشنی ڈال رہے تھے اور بچوں کا اعتماد متاثر کن تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے جوذمہ دار اور مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔بعد ازاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نی کھیلوں اور تدریس میں نمایاںکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :