ویسٹ انڈین ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی،نجم سیٹھی

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:12

ویسٹ انڈین ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی،نجم سیٹھی
لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) ویسٹ انڈین کر کٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر مصروفیات اور سموگ کی وجہ سے کیریبیئنز کی رواں ماہ لاہور میں میزبانی نہیں کرسکے،تاہم دونوں ملکوں میں مسلسل 5سال تک 2طرفہ سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس دوران ویسٹ انڈیز کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ گرین شرٹس جوابی ٹور میں اپنے میچز امریکا میں کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارچ کا وقت ہمارے اور کیریبیئنز دونوں کیلیے موزوں ہے، مہمان کرکٹرز 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد آئی پی ایل کیلیے پڑوسی ملک بھارت روانہ ہوجائیں گے،پہلا میچ 29، دوسرا 31مارچ کو کھیلا جائے گا، تیسرے مقابلے میں دونوں ٹیمیں یکم اپریل کو آمنے سامنے ہونگی،امریکہ میں میچز کے انعقاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو وہاں زیادہ مالی فوائد ہیں جبکہ ہمارے لئے میچز کی پاکستان میں میزبانی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کیلیے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتاسکتا۔

متعلقہ عنوان :