واٹر بورڈ میں سی بی اے یونین کے کارکنوں کو نواز اور سینئر لائز پر موشن پالیسی پر عملدرآمد کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ، یونائٹیڈ ورکرز یونین

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،سینئر وائس چیئرمین ناظم خان اور انچارج میڈیا سیل اشرف اعوان نے اعتراضات کے باوجود سینئر لائز پرموشن پالیسی کے تحت پرموشن دینے کی تیاریاں کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونائٹیڈ ورکرز یونین نے سینئر لائز پرموشن پالیسی پر اعتراضات انتظامیہ کو پہلے ہی پیش کردیئے تھے لیکن اعتراضات کے باوجود قابل اعتراض فہرست کو حتمی قرار دیکر سینئر لائز پرموشن پالیسی کے تحت سی بی اے یونین کے حامی 6ہزار ملازمین کو پرموشن دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جسکے خطرناک نتائج برآمدد ہونگے لٰہذا واٹر بورڈ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ورنہ سینئر ملازمین کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ میں 74مختلف کیڈرز ملازمین کی تعداد 7ہزار 696اورڈیڈ کیڈر ملازمین کی تعداد 2ہزار 641ہے ان سب ملازمین کو سینئر لائز پرموشن دی جارہی ہے سینیارٹی لسٹوں پر اعتراضات کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ملازمین کو بمعہ ثبوت درخواستیں جمع کروانے کے لیے 15یوم کا وقت دیا گیا تھا لیکن ملازمین کے اعتراضات کو کمیٹی نے رد کرکے حتمی سینیارٹی لسٹیں مرتب کردیں ۔

(جاری ہے)

جس پر ملازمین کے تاحال تحفظات موجود ہیں واٹر پمپنگ اسٹیشنز اور سیوریج پمپنگ اسٹیشنز پر گریڈ 2کے ملازمین سپروائزرفورمین کے فرائض انجام دے رہے ہیں خصوصاًآئوٹ اسٹیشنز پر وہاں کے مقامی ملازمین 2008ء سے بغیر پرموشن کے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ کو واضح کیا کہ سینئر لائز پرموشن پالیسی کی بجائے ڈویثرن سرکل کی سطح پر سینیارٹی اور کام کرنے والے ملازمین کو پرموشنز دیئے جائیں بصورت دیگر ان پرموشنز کو قبول نہیں کیا جائے گا اور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔اس سلسلے میں جلسہ عام گلشن اقبال ڈویثرن میں 14نومبر کو ہوگا ۔جس میں احتجاج کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا