قیام امن کیلئے لیویز وپولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے سہولتیں فراہم کی جائیں ،پولیس ولیویز ہی امن وامان قائم کرسکتے ہیں،جماعت اسلامی

ہفتہ 11 نومبر 2017 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ قیام امن کیلئے لیویز وپولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے سہولتیں فراہم کی جائیں پولیس ولیویز ہی امن وامان قائم کرسکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہیں کہ اسے جدیدسہولتیں وحکومتی سرپرستی واعتماد فراہم کی جائیں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے لیویز وپولیس اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے حامد شکیل جیسے ایماندار مخلص ونیک پولیس ولیویز آفیسران کی ضرورت ہیں ۔غریب ومجبور عوام کی جان ومال سے کھیلنے والے جعلی ادویات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرکے عبرت ناک سزادی جائیں ۔ حکومت کا کلبوشن،شکیل آفریدی کے حوالے سے نرمی ملک وقوم کیلئے ٹھیک نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کا 31دسمبر تک تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا بیان بغیر سوچھے سمجھے صرف بے عمل بیان ہے جس پر عمل درآمد ممکن نہیں پہلے تعلیمی اداروں میں سردی سے بچائو کے انتظامات کرلیتے پھر عمل ممکن تھا ۔

اکثرسرکاری تعلیمی اداروں میں کلاسزکے کھڑکی دروازے تک نہیں مگر حکومت سخت سردی میں بھی اسے کھولناچاہتے ہیں ۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مسائل نااہل کرپٹ حکمران اورامریکی مداخلت ہے حکومت پاکستان امریکی جنگ کوخیر باد کہہ کر وسائل کا رخ عوام کی فلاح وبہبود کی طرف موڑے۔پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے امریکہ کی اس نام نہاد جنگ میں ہماری60ہزار سے زائد افراد شہید اور سواسوارب ڈالر سے زائد کامعاشی نقصان ہوچکا ہے جبکہ اس کے بدلے میں ملنے والی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ’ڈومور‘‘کے امریکی مطالبے کے جواب میں ’’نومور‘‘کاواضح پیغام دیاجائے۔ امریکہ سمیت عالمی برادری کومسلمانوں کے خلاف اپنے دوہرے معیار تبدیل کرنے ہوں گے۔ پاکستان اب مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ ہمارے گلی محلوں تک پہنچ چکی ہے۔بھارتی امریکی جاسوسوں کی وجہ سے پاکستان کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی دائوپر لگ چکی ہے۔

مگر ہمارے حکمران انسانی بنیادوں پر کلبوشن وشکیل آفریدی کورعائت دینا چاہتی ہے جو قومی مفاد کے خلاف سازش ہے دشمن ہماری صفوں میں انتشار کی فضاقائم کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ان کی تمام سازشوں کامقابلہ کرنے کے لیے اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔قومی سلامتی کے مسئلہ پر تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :