ْ ٹور میچ، سری لنکا نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 411 رنز بنا لئے

سری لنکن بلے بازوں نے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، سمارا وکراما، کرونارتنے، میتھیوز اور ڈکویلا کی شاندار نصف سنچریاں

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:50

ْ ٹور میچ، سری لنکا نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پہلی اننگز ..
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) سری لنکا نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنا لئے، سری لنکن بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، چار بلے بازوں سمارا وکراما، کرونارتنے، میتھیوز اور ڈکویلا نے نصف سنچریاں سکور کیں، ڈکویلا 73 اور سلوا 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو کولکتہ میں شروع ہونے والے ٹور میچ کے پہلے روز سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آئی لینڈرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنا لئے تھے، سری لنکن بلے بازوں نے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں سکور کر کے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سمارا وکراما 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، اینجلو میتھیوز 54 اور کرونارتنے 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ڈکویلا نے 73 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، سندیپ اور ہنداری نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :