ْ آئندہ عام انتخابات میں ایم ایم اے پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ، اکرم خان درانی

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:43

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے بنوں میں جلسہ عام کے دوران پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی کلاس لے لی اپنے دیرینہ خریف سابق ایم این اے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی انہوں نے کہا کہ بنوں کیلئے پچاس سائیکل منظور کرائے جو بعد میں سائیکل ورکس کی دکانوں پر فروخت کر دیئے اے این پی جو ان کی سابقہ اتحادی جماعت ہے کہ بارے میں کہا ہے کہ با چا خان جو ایک عظیم ہستی تھی کہ نام پر سیاست اور لوٹ مار کرکے اور تو کچھ نہ کر سکے مگر دوسرے کے ایئر پورٹ کو با چا خان کے نام سے منسوب کیا بنوں کے علاقہ کوٹکہ میر ولی خیل کو پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے قدرتی گیس پائپ لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد انشاء اللہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی چابی ایم ایم اے کے پاس ہوگی مذہبی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے کی شکل میں ہو چکا ہے جو پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور ایم ایم اے کے سابق دور حکومت کی طرز پر عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے انقلاب آئے گا ایم ایم کے اس اتحاد پر سب سے زیادہ تکلیف پاکستان پیپلز پارٹی سمیت سیکولر جماعتوں کو ہوئی کیونکہ ان سیاسی جماعتوں نے اپنی شکست بحالی کے اعلان سے ہی محسوس کر لی ہے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ان کی کرپٹ ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے خیبر پختونخوا کے سارے معاملات بنی گالہ کے ریموٹ اور برطانیہ کے کالسنیٹنٹ کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ،اے این پی ،پی ٹی آئی نے باریوں کی سیاست کرکے عوام کو بے وقوف بنایاعوام غلامی کی زنجیریں توڑ کر ایم ایم اے کے حق میں اپنا فیصلہ کریں گے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی ،ممکنہ اُمیدوار پی کے 73زاہد اکرم درانی ،حاجی یعقوب الرحمن ، ضلع کونسل ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ملک شکیل خان ،ملک نعیم خان ، ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ ،حاجی محمد نیاز خان اور دیگر مشران و پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے اکرم خان دُرانی نے کہا کہ 2002سے پہلے بنوں کو کوہاٹ بنوں کے نام سے پہچانا جا تا تھا ہم نے انشاء اللہ 2002کے بعد بنوں کو اپنی شناخت اور ترقی دی اور آج بنوں کے علاوہ پاکستان میں کوئی بھی ضلع ایسا نہیں جو کہہ سکیں کہ ان کی تمام تر ضروریات پوری ہوں پاسپورٹ آفس ،نادرا آفس ،میڈیکل کالجز ،سکولز ،یونیورسٹی کینسر ہسپتال 2002سے پہلے بنوں اس سے محروم ضلع تھا جب ایم ایم اے کی حکومت آئی تو ہم نے سب کچھ قربان کرکے بنوں کو یہ سہولتیں میسر کر دی اکرم خان درانی نے کہا کہ ہم نے معدنی ذخائر دریافت کئے ہیں جس کی بدولت پورے پاکستان کو صوبہ خیبر پختونخوا سے 60 فیصد تیل در آمد کی جاتی ہے اسی طرح وفاقی حکومت سے خیبر پختونخوا کوبجلی کی مد میں 110روپے دیئے جا رہے ہیں جوکہ جے یو آئی کی حکومت کا کارنامہ ہے اُنہو ں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے ایک نیا ترقی یافتہ پاکستان بن رہا ہے اورمعیشت میں بہتری آئے گی کیونکہ یہ صرف راہداری نہیں بلکہ اس پر جگہ جگہ صنعتی زون تعمیر کئے جائیں گے جس پر ہزاروں ملازمین بھرتی کئے جائیں گے اندرون اور بیرون ملک کاروبار کو توسیع ملے گی اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ راہداری منصوبے کے تحت عوام آئندہ بنوں سے اسلام آباد گھنٹوں میں سفر طے کریں گے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی خریف بنوں سے تعلق سے رکھنے والے سابق ایم این اے نے بنوں کیلئے اپنے دور میں ایک بار پچاس سائیکل لائے تھے جو دکانداروں پر فروخت کئے تھے اس کے علاوہ اگر کچھ کیا ہو تو قوم کے سامنے لائیں ہم نے کیا کیا بنوں کیلئے نہیں لایاہمیں وہ منصوبہ بتایا جائے جو ہم نے نہیں لایا ہو اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کا دور بھی گزرا باچا خان جوایک عظیم لیڈ ر ہیں ان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں پشاور ایئر پورٹ کو تو باچا خان کے منسوب کیا گیا مگر افسوس کہ اے این پی نے باچا خان کے نام سے کوئی دوسرا ایئر پورٹ بھی تعمیر کیا ہو تااُنہوں نے کہا کہ بنوں کے نام سیاستدانوں کی دکانداری بند کر دی ہے مخالفین بنوں کیلئے ایک بھی منصوبہ ثابت نہیں کر سکتے جو اُنہوں نے شروع یا پایہ تکمیل کو پہنچا یا ہوپی ٹی آئی کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے حلقہ میر یان روڈ کی حالات دیکھ لیں تو پی ٹی آئی کی بنوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی وضاحت خود ہو جائے گی ۔