ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم مارچ 2018ء میں پاکستان آئے گی،نجم سیٹھی

نومبر 2017ء میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنے کا پلان تھا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:36

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم مارچ 2018ء میں پاکستان آئے گی،نجم سیٹھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم مارچ 2018ء میں پاکستان آئے گی، نومبر 2017ء میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنے کا پلان تھا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنے آئے گی، جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پھر سے کھل جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نومبر میں موسمی خرابی کے باعث مارچ 2018ء میں میچ فائنل کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ایک معاہدہ بھی سائن ہوا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم معاہدے کے تحت 5 سال تک ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، 2018ء میں مارچ میں پہلا ویسٹ اینڈز کا پاکستان میں ٹور ہو گا، پہلی سیریز پاکستان میں ہو گی اور پھر امریکہ میں کھیلیں گے، معاہدے کے تحت امریکہ میں تین ملکی سیریز ہوگی انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان عوام کو خوشخبری دینا چاہتے تھے، 5 سال کیلئے ویسٹ انڈیز کی فل ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آیا کرے گی، پاکستان میں قومی ٹیم میزبان ہو گی لیکن امریکہ میں دونوں مل کر چلائیں گے، آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کیساتھ اگلے سال ایک میچ کھیلا جائے گا، انہوں نے کہاکہ نومبر میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے سموگ کے باعث رسک لینا درست نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :