چیف آف دی ائر سٹاف سکواش چمپئن شپ اختتام پذیر ، حمام احمد ‘عزیر شوکت‘ایم حمزہ ‘نور زمان نے چیف آف دی ائر سٹاف سکواش چمپئن شپ کاٹائٹل جیت ، پاک فضائیہ و پاکستان سکواش فیڈریشن کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:27

چیف آف دی ائر سٹاف سکواش چمپئن  شپ اختتام پذیر ، حمام احمد ‘عزیر شوکت‘ایم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) چیف آف دی ائر سٹاف سکواش چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ‘پی اے ایف کے حمام احمد ‘عزیر شوکت‘ایم حمزہ ‘نور زمان اور ذیشان زیب نے چیف آف دی ائر سٹاف سکواش چمپئن شپ کے ٹائٹل جیت لئے گزشتہ روز چمپئن شپ کے فائنل پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئے اس موقع پر پاکستان فضائیہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان سکواش فیڈریشن سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہرسلطان ‘نائب صدر ائر مارشل شاہد علوی ‘ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی گروپ کیپٹن عامر نواز ‘خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ‘ریفری منور زمان ‘کوچز اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘انڈر11 کے فائنل میں پی اے ایف کے حمام احمد نے پنجاب کے انس بخاری کو گیارہ چھ ‘بارہ دس اور گیارہ سات سے شکست دی ‘انڈر13 کے فائنل میں پی اے ایف کے ایم حمزہ نے ایم عماد کو گیارہ پانچ ‘پندرہ تیرہ ‘آٹھ گیارہ اور گیارہ چھ سے ہرا کر ٹرافی جیتی‘انڈر17 کے فائنل میں پی اے ایف کے عزیر شوکت نے پنجاب کے فرحان ہاشمی کو گیارہ چھ ‘گیارہ نو اور گیارہ آٹھ سے شکست دی‘انڈر15 کے فائنل میں پی اے ایف کے نور زمان نے پی اے ایف کے خوشحال ریاض کو گیارہ نو ‘گیارہ نو اور گیارہ نو سے ہرایا جبکہ انڈر19 کے فائنل میں پی اے ایف کے ذیشان زیب نے پنجاب کے عزیر رشید کو چودہ بارہ ‘گیارہ پانچ اور سولہ چودہ سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ‘آخر میں ائر چیف مارشل سہیل امان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے‘انہوں نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور محنت کریں ‘فزیکل فٹنس پر زیادہ توجہ دیں‘انہیں تمام سہولتیں باہم پہنچائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ تمام فوکس انڈر11 سے انڈر19 کھلاڑیوں پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :