کوئی بھی ملک معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:44

کوئی بھی ملک معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کوئی بھی ملک معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کی تجارت اسی علاقے سے ہوگی۔وہ ہفتہ کو ضلع مانسہرہ میں شوگران کے مقام پر کاغان میموریل سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ کوئی بھی ملک معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،والدین اور اساتذہ کوچاہیے کہ وہ بچوں کے مثبت اخلاق کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں۔

علاقے کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کی تجارت اسی علاقے سے ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس سے علاقے کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوںگے تاہم علاقے کے عوام صرف اسی صورت میں اس بڑے منصوبے سے مستفید ہوسکتے ہیں اگران کی معیاری تعلیم تک رسائی ہو۔بعد ازاں وزیراعظم نے اکیڈمز اور سپورٹس کی سرگرمیوں میں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو انعامات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :