Live Updates

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں فوری طور پرنئے انتخابات کروائے جائیں، نواز شریف نااہل ہوگیا اب شہباز شریف کی باری ہے،حدیبیہ پیپرز مل کا کیس کھل گیا ہے،جو شخص ملک کا 300ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا وزیراعظم اسے 40,40گاڑیوں کا پروٹوکول دے رہے ہیں، آپ نواز شریف کو اپنا لیڈر کہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی یا تو آپ میں اخلاقیات مر گئی ہیں یا آپ بھی اس کی طرح کرپٹ ہو، ہم حکومت میں آکر ایسا نظام بنائیں گے جس میں امیروں کو ٹیکس نیٹ کے اندر لایا جا ئے ،غریبوں کو ریلیف دیں گے، بڑے کرپٹ لوگ نواز شریف، آصف زرداری، شہباز شریف اور اسحاق ڈار جیسے لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے اور پیسہ واپس لائیں گے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کاتونسہ شریف میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:44

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں فوری طور پرنئے انتخابات کروائے جائیں، نواز شریف نااہل ہوگیا اب شہباز شریف کی باری ہے،حدیبیہ پیپرز مل کا کیس کھل گیا ہے،جو شخص ملک کا 300ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا وزیراعظم اسے 40,40گاڑیوں کا پروٹوکول دے رہے ہیں، آپ نواز شریف کو اپنا لیڈر کہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی یا تو آپ میں اخلاقیات مر گئی ہیں یا آپ بھی اس کی طرح کرپٹ ہو، ہم حکومت میں آکر ایسا نظام بنائیں گے جس میں امیروں کو ٹیکس نیٹ کے اندر لایا جا ئے ،غریبوں کو ریلیف دیں گے، بڑے کرپٹ لوگ نواز شریف، آصف زرداری، شہباز شریف اور اسحاق ڈار جیسے لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے اور پیسہ واپس لائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو تونسہ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرے نوجوانوں کو ہر ایشو کی سمجھ ہے، آج یہ قوم جاگی ہوئی ہے اور پاکستان کے مسئلے کو سمجھتی ہے ،تونسہ شریف کے عوام شعور رکھتے ہیں، ان کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، انسان تب بنتا ہے جب اس میں انسانیت ہوتی ہے، اسلام تلوار کے زور پر نہیں پھیلا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف چلا گیا ہے، اب دوبارہ نہیں آنے والا، حدیبیہ پیپرز مل کا کیس کھل گیا ہے، اب شہبازشریف کی باری ہے، پاکستان کا معاشرہ انسانوں کیلئے نہیں ہے، ایسا معاشرہ جانوروں کیلئے ہوتا ہے، پنجاب کا 60فیصد ڈویلپمنٹ فنڈ لاہور پر خرچ ہوتا ہے، لاہور میں شریف خاندان کا تخت ہے، سب سے زیادہ پیسہ وہاں خرچ ہوتا ہے، ہم نے غریب لوگوں کو اوپر لانا ہے، کمزور اور غریب علاقوں کو اوپر اٹھانا ہے، چائنہ نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو دنیا کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہے، وہ غریب اور کمزور طبقے کو اوپر لائے،لاہورمیں اتنی آلودگی ہے کہ دس فٹ تک کچھ نظر نہیں آتا، ہر چیز پر 17فیصد ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم دیہات میں روزگار فراہم کریں گے، تونسہ میں نمل یونیورسٹی جیسا کالج بنائیں گے، نمل میں 95فیصد طالب علم سکالر شپ پر مفت پڑھ رہے ہیں اور پاس ہونے والے 91فیصد نوجوانوں کو ابھی سے نوکریاں مل گئی ہیں، ان طلباء میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، جس کی وجہ سے غربت ہے، ہم نے نوجوانوں کو روزگار دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے کسانوں کو نئے نئے بیج ڈویلپ کر کے دیتا ہے، ان کی پیداوار دگنی ہے حالانکہ موسم اور زمین ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ڈیزل کی قیمت 5روپے اور بڑھا دی ہے ،عوام سے 90فیصد ٹیکس جمع کیا جاتا ہے،ملک سے ایک ہزار ارب روپے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا جاتا ہے، ملک میں طاقتور لوگ ٹیکس نہیں دیتے اور منی لانڈرنگ کرتے ہیں، بڑے ڈاکو اربوں روپے چوری کرتے ہیں اور پاکستان سے باہر بھیج دیتے ہیں، ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث آئی ایم ایف سے قرضہ لینا پڑتا ہے اور قرضہ کی قسطیں ادا کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگادیا جاتا ہے، پیسہ باہر جانے سے نوکریاں بھی باہر دستیاب ہوتی ہیں، تحریک انصاف بڑے بڑے طاقتور لوگوں سے ٹیکس لیں گے، بڑے کرپٹ لوگ نواز شریف، آصف زرداری، شہباز شریف اور اسحاق ڈار جیسے لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے اور پیسہ واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 300وزیروں کو کرپشن پر پکڑ کر جیلوں میں ڈالا ہے اور 11لاکھ سرکاری ملازموں کو بھی کرپشن پر پکڑ کر جیلوں میں ڈالا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے قوم کا پیسہ چوری ہوتا ہے اور قوم مقروض ہو جاتی ہے، جس کا پیسہ اور جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو آپ نے اسے ووٹ نہیں دینا، ان کے بچے، عیدیں، محلات، علاج اور پیسہ ملک سے باہر ہے، ہر مہذب معاشرے میں جب کوئی کرپشن کے الزام میں پکڑا جاتا ہے تو لوگ اس کا سوشل بائیکاٹ کرتے ہیں اور اس شخص سے کسی قسم کا میل جول نہیں رکھتے، اس شخص سے ہاتھ تک نہیں ملاتے۔

انہوں نے کہا کہ دعوتوں میں لوگ پہلے وزیروں کی کرپشن پر باتیں کرتے تھے اور بعد میں جب وہ وزیر آتا تھا تو کھڑے ہو کر اس سے ملتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آپ پاکستان اور جمہوریت کی بہتری کیلئے الیکشن کروائیں، کیونکہ اس وقت ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، جو شخص ملک کا 300ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا آپ اسے 40,40گاڑیوں کا پروٹوکول دے رہے ہیں، آپ نواز شریف کو اپنا لیڈر کہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی یا تو آپ میں اخلاقیات مر گئی ہیں یا آپ بھی اس کی طرح کرپٹ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اہلکار نے بھارت میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اتنی کمزور ہے کہ اس سے معاہدے نہیں کئے جاسکتے، وہ کون سا ملک ہے جہاں عدلیہ پر تنقید ہوتی ہے، میں ججز کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیراعظم سعودی عرب کا اقامہ لے کر بیٹھے ہیں، پاکستان تحریک انصاف قائد اعظم کا پاکستان بنائے گی،پاکستانی دولت لوٹنے والوں کو عبرت ناک سزا دلوائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات