چونیاں، تحریک لبیک دھرنے کے باعث لمبی لائنیں،پولیس نے 112 نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:44

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) تحریک لبیک کا دھرنا گاڑیوں کی لمبی لائنیں سٹی پولیس نے 112نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملانوالہ بائی پاس پر تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور روڈ بلاک کر کے صوبائی وزیر قانون پنجاب اور پنجاب حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر قانون کو فوری طور پر برطرف کیا جائے ۔

(جاری ہے)

روڈ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں پولیس نے مذاکرات کئے اور مذاکرات کے بعد روڈ کھل گیا سٹی پولیس پتوکی نے تحریک لبیک کے چیرمین عابد جلالی، صدر زوہیب جلالی، سید صابر حسین شاہ، مفتی فیاض احمد امام مسجد نورانی ناروکی ماہجہ ، مسجد مینار رضا اسماعیل ٹائون کے امام مسجد محمد افضل فاروقی ، قاری محمد ارشاد، جامعہ مسجد رضویہ بدر کالونی پتوکی کے امام مسجد مقصود احمد قادری، عبدالقیوم ،رمضان شاہین، مسجد حنفیہ رضویہ برجمہالم کے امام قاری غلام شبیر ، غلام صابر، حافظ رشید، ATIپتوکی کے صدر فہد ، ڈاکٹر شبیر احمد، حافظ محمد مستا، سید احمد مجتبیٰ سمیت 112افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس نے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاری غلام شبیر ، ظہیر عباس، طیب محمود، محمد زمان، شکیل ، محمد مقصود، حمزہ، قاری اللہ دتہ سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرگرم عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :