وزیراعظم شاہد خان عباسی کی زیر صدار ت اسلام آباد میں سالانہ انجینئرنگ کنونشن

پاکستان کی ترقی میں انجینئرز کا بہت بڑاکردار ہے ، احسن اقبال گوادر سی پیک منصوبے میں بلوچستان کے انجینئرز کوروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ، وزیر پلاننگ کا خطاب

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:43

وزیراعظم شاہد خان عباسی کی زیر صدار ت اسلام آباد میں سالانہ انجینئرنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں سالانہ انجینئرنگ کنونشن منعقدہواجس کی صدارت وزیراعظم پاکستان انجینئر شاہدخاقان عباسی نے کی ۔کنونشن میں جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی ،بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انجینئر عادل نصیر،وائس چیئرمین انجینئر برکت اللہ، جنرل سیکرٹری انجینئر بشیر آغا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر فضل الرحمن ، پروجیکٹ ڈائریکٹر 100ڈیمز انجینئر عمران درانی ،ڈپٹی پروجیکٹ مینجر انجینئر محمدابراہیم ،پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر بشیر ترین ، انجینئر کبیراحمدخان ، ایگریکلچر انجینئر بشیرآغا،انجینئر خیربخش انصاری ، انجینئر شمس الحق زہری ، بی ڈی اے کے اے جی ایم انجینئر رانا گل،ْ اور اے جی ایم انجینئرا سلم کاکڑ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن و داخلہ انجینئراحسن اقبال سے بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عادل نصیرکی قیادت میں انجینئرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر انجینئر احسن اقبال کو بلوچستان انجینئر کے مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ و پلاننگ کمیشن انجینئر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں انجینئرز کا بہت بڑاکردار ہے ،گوادر سی پیک منصوبے میں بلوچستان کے انجینئرز کوروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بلوچستان کی ترقی کے وژن میں بلوچستان کے انجینئرز کابہت بڑاکردار ہے ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ انجینئرز کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور وہ آئندہ بلوچستان کے دورے کے دوران بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی ملاقات کرینگے۔