اعتقادات، عمل اوررویوں میں تبدیلی معاشرے میں ہر سطح پر پائیدار تبدیلی کا باعث بن سکتی ہی,پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ اعتقادات، عمل اوررویوں میں تبدیلی معاشرے میں ہر سطح پر پائیدار تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگریزی زبان و ادب کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی، انٹر ٹینمنٹ اور ڈیزائن کو یکجا کر کے اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چیئرپرسن شعبہ انگریزی زبان و ادب ڈاکٹر عامرہ رضا، اسسٹنٹ پروفیسر شاہزیب خان ، ڈاکٹر طیب حسنین ، ڈاکٹر احمد بلال، سارہ زاہد ، شہیر نیازی اور 100رجسٹرڈ شرکاء نے کانفرنس میں شرکت کی۔ ماضی ، حال اور مستقبل کی پختگی کانفرنس کے مرکزی خیال پر مشتمل کانفرس میں تصویری نمائش اورمختلف فنون کے مظاہروں کے علاوہ خصوصی لیکچرز کا بھی انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیڈرشپ ، اثر اندازی اور تبدیلی کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کو ہمیشہ مسائل اور مزاحمت کا سامنا رہا ہے تاہم ہمیں ان مسائل اور مزاحمتوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی آہستہ آہستہ رونما ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے استحکام اور ترقی کیلئے کام کرنے اور کروانے والوں میں اچھے تعلقات کا ہونا بہت ضرور ی ہے۔

ایک اچھا لیڈراداروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ انفرادی ترقی پر بھی زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تبدیلی لانے کیلئے طاقت کا استعمال ایک منفی سوچ تھی اس کی بجائے مل جل کر کام کرنے کی پالیسی اور سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں نہ صرف تعلیم کو فروغ دیا بلکہ پسماندہ اور نظر انداز کئے گئے طبقات کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی کئی اقدامات کئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عامرہ رضا نے کہا کہ ہمیں تبدیلی کیلئے کل کا انتظار نہیں کرنا بلکہ آج ہی سے اس پر عملی طور پر کام کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہزیب خان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں پہلی بار TEDxتقریب کا انعقاد کرایا ہے جس کے پیچھے طلبائو طالبات کی بھرپور کاوشیں کارفرما ں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ TEDxایک سالانہ تقریب ہے جو جدید ٹیکنالوجی ، فیشن ، انٹرٹینمنٹ، ڈیزائن، سائنس، انسانیت، بزنس اور ترقیاتی مضامین سے جڑے معروف دانشوروںکو اکٹھا ہونے اور خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ TEDx تقریب سے’’ قیمتی خیالات کے پھیلائو ‘‘کے جذبے کو بین الاقوامی سطح پر فروغ ملا ہے اس کے علاوہ TEDxتقاریب کے ذریعے لوگوں کو اپنے خیالات اور تجربات عوام تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے ۔ڈاکٹر طیب حسنین نے مالیکولز آف وائٹ گولڈ، ،ڈاکٹر احمد بلال نے فلمنگ پاکستان ان زیرو بجٹ، سارا شاہد نے پاور آف تھیٹر، اور شہیر نیازی مائی ڈریم ٹو برنگ اینادر نوبل ٹو پاکستان کے موضوعات پر لیکچر دئیے۔

متعلقہ عنوان :