پیپلز پارٹی اور (ن) لیگی نورا کشتی کو عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ,سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگی نورا کشتی کو عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور تحریک انصاف دونوں پارٹیوں کو عوام کا استحصال کرنے سے روکنے کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی باریوں کی سیاست کو عوام اچھی طرح جان چکے ہیں روایتی پارٹیوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے زرداری اینڈ کمپنی اور شریف خاندان کو اپنے مفادات عزیز ہیں عوام کے ٹیکسوں کا بے دریغ استعمال اور اپنے اثاثوں میں اضافہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ لوگوں نے دونوں جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے آئندہ انتخابات میں عوام کا غم و غصہ ان جماعتوں پر آشکا رہو جائے گا۔ آنے والا وقت تحریک انصاف ہے عوام عمران خان کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔