لاہور ، محکمہ خزانہ پنجاب نے سی پیک منصوبے کے لئے 10 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کر دیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے سی پیک منصوبے کے لئے 10 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کر دیا، جس سے لاہور میں سپیشل اکنامک زون کے لئے انڈسٹریل زون بنایا جائے گا، اس منصوبے کی ذمہ داری انڈسٹریل سٹیٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سپرد کی گئی ہے، یہ انڈسٹریل سٹیٹ لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان بنائی جائے گی، بتایا گیا ہے کہ سپیشل اکنامک زون کے لئے لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان جگہ دیکھی جا رہی ہے، بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے اس کے لئے فنڈز جاری کر دیئے جبکہ منصوبے کے انتظامی امور کے لئے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :