سمبڑیال،تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا تفریق اپریشن جاری رہے گا،چوہدری احسن ظفر گھمن

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:37

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء)تجاوزات کے خلاف اپریشن میں پختہ تعمیرا ت مسمار سامان ضبط روڈ پر کھڑے چنگ چی رکشوںکے ٹائر پنکچرکردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین چوہدری احسن ظفر گھمن نے ہمراہ چیف آفیسر رضا حسین ہاشمی ،تحصیل سینٹری انسپکٹر سرفراز احمد ،محمد حفیظ مغل سمیت میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ سمبڑیال موڑ سے ڈرائی پورٹ چوک تک اندورن شہر مین روڈ کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کر کے دکانوں کے آگے رکھا گیا تجاوزات کی مد میں آنے والا سامان آمدورفت میں رکاوٹ بننے والا سامان تحویل میں لے لیا،وائس چیئرمین احسن ظفرگھمن نے اس موقع پر کہا کہ تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا تفریق اپریشن جاری رہے گااوراس ضمن میں کسی قسم کا کوئی دبائو یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گاخلاف ورزی پر قانونی کاروائی سمیت بھاری جرمانے اورمقدمات بھی درج کروائیں جائیں گے۔