سمبڑیال،مختلف حادثات کے دوران تین افراد زخمی

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:37

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) دومختلف حادثات کے دوران تین افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے محلہ فضل پورہ کا رہائشی روی آکاش مکھن چوک فضل پورہ سے غلہ منڈی کی طرف آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سیوریج لائن گٹر کے ڈھکن جو کہ روڈ کی سطح سے اونچا تھا سے ٹکرا کر گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے ریسیکو 1122 نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر جگت پورکے قریب موٹر سائیکل اورگدھا گاڑی کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار بلال اورمحمد مشتاق زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :