لکی مروت،آل مڈل سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے زون سطح پر گیمز کے مقابلے ختم ہوگئے

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:36

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء)آل مڈل سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے زیر اہتمام زون سطح پر میجر گیمز کے مقابلے ختم ہوگئے ٹورنامنٹ سیکرٹری پرنسپل فقیر عبدالصبور نے بتایا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں ضلع بھر کے سکولوں نے حصہ لیا اور طلبہ کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا لکی زون میں گورنمنٹ مڈل سکول مینا خیل نے کرکٹ ، گورنمنٹ مڈل سکول کلن نے والی بال اور فٹ بال اور گورنمنٹ مڈل سکول آبا خیل نے باسکٹ بال جیت لیا کرم پار زون میں سکائی ویژن سکول کرکٹ، گورنمنٹ مڈل سکول گنڈی عمر چیکڑ والی بال اور گورنمنٹ وانڈہ مچن خیل فٹ بال میں فتح یاب ٹھہرا سرائے گمبیلا زون میں گورنمنٹ مڈل سکول آدمزئی نے کرکٹ اور فٹ بال، گورنمنٹ مڈل سکول چندو خیل نے والی بال اور گورنمنٹ مڈل سکول کوٹکہ محمود نے باسکٹ بال جیت لیا سرائے نورنگ زون میں گورنمنٹ مڈل سکول نصر دین بیگو خیل نے کرکٹ اپنے نام کرلیا گورنمنٹ مڈل سکول مسلم باغ نے والی بال اور باسکٹ بال میں فتح حاصل کی جبکہ گورنمنٹ مڈل سکول سرائے نورنگ نے فٹ بال جیت لیا شہباز خیل زون میں گورنمنٹ مڈل سکول عصمت آباد نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے گورنمنٹ مڈل سکول حیات خیل نے والی بال میں مخالف ٹیموں کو پچھاڑ دیا گورنمنٹ مڈل سکول لونگ خیل نے فٹ بال اور گورنمنٹ مڈل سکول شیری خیل نے باسکٹ بال میں کامیابی حاصل کرلی۔