لکی مروت، طلبہ سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے حصول پر دھیان دیںاس کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں،منور خان مروت

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:36

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) ایم پی اے منور خان مروت نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بعد طلبہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے حصول پر دھیان دیں کیونکہ اس کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکولز نمبر دو لکی سٹی، وانڈہ امیر اور لنڈ احمد خیل میں نئی قائم کردہ آئی ٹی لیبز کے افتتاح کے موقع پر کیا ڈی ای او عبدالسلام، اے ڈی او پی اینڈ ڈی قدیر شاہ اور تحصیل کونسلر حافظ آصف سلیم ایڈووکیٹ ان کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر پرنسپل بشیر خان، ہیڈ ماسٹرز سعد اللہ خان و حاجی نور اسلم خان، سکائوٹ لیڈر حاجی نعمت اللہ خان مینا خیل،آل گورنمنٹ ایمپلائیز کو آر ڈینیشن کونسل کے چیئرمین سعید اختر، عمائدین علاقہ اور اساتذہ بھی موجود تھے رکن اسمبلی منور خان نے کہا کہ موجودہ دور سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے آئی ٹی تعلیم کو فروغ دے کر ہم نوجوانوں کو اس قابل بنا سکتے ہیں کہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹ سکیں انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں سے استفادہ کریں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم سے مزین ہوکر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :