ْانتہا پسندی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے علم کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا،رائو محمد عارف رضوی

بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر شہری کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا:ترجمان پاکستان عوامی تحریک پنجاب

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ترجمان رائو محمد عارف رضوی نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ پاکستان میں بسنے والے مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی بڑھ سکے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جرنلسٹ فار ڈیمو کریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام منعقدہ کمیونٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت یوسی کونسل 69بٹنگل والا موقع رشیدہ کے نمبر دار چوہدری اکرم گجر نے کی جبکہ کمیونٹی میٹنگ میں پاکستا ن عوامی تحرے کے صوبائی ترجمان رائو محمد عارف رضوی ، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے ترجمان سید بشارت عباس قریشی،جرنلسٹ فار ڈیمو کریسی کے ممبران شفقت بھٹہ، رانا عرفان الاسلام، سمیت یونین کونسل 69بٹنگل والا کے معززین رائو آصف رزاقی ،رائو عظمت علی،اللہ رکھا ،محمد اقبال ،محمد آصف ،اشفاق احمد ،محمد یسن، محمد عارف، تیمور اقبال ،علی حیدر، محمدطالب ،محمد ارسلان، محمد عدیل ، ساجد علی ، محمد رضوان،خلیل مرتضی، ندیم ممتاز،محمدکاشف، محمد عثمان،محمد عرفان ،محمد سلیمان، حاجی جمشید ، محمد وکیل ، عبد اللہ ، محمد رمضان، محمد علی ، محمد مصطفی، منگت علی، بابر علی ، صابر رائو،اعجا احمد، محمد اشرف، محمد نوید، محمد عمران،علی احمد، شفقت ،ندیم فہیم، راشد علی ، غلام محی الدین ، حمد طاہر ، رائو حماد ،سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے سوچی سمجھی سازش کے ذریعے پاکستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان ہم سب کا ہے ، وطن کی آن اور شان کے لئے جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ ہمیں شکوہ حکمرانوں سے تو ہو سکتاہے لیکن ، پاکستان سے نہیں یہ پاکستان سب کا ہے خوا ہ اس کو کسی بھی مسلک یا مذہب سے تعلق کیوں نہ ہو ،مقررین نے مزید کہاہے کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور ایسا ملک بنانا ہوگا جس میں سب کے حقوق برابر ہوں اور ہر طرح کی انتہا پسندی اور اجارہ داری کا خاتمہ ہو ۔ قیام پاکستان کیلئے اس خطے میں بسنے والے تمام افراد تمام نے بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں خواہ ان کا کسی بھی نسل سے تعلق ہیںا ب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر ملک وقوم کی ترقی بھائی چارے کے فروغ اور امن و امان کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔